ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / دوسال کے کام کوشمارکراؤں توہفتوں لگ جائیں گے،غریب کی پلیٹ مہنگی نہیں ہونے دوں گا

دوسال کے کام کوشمارکراؤں توہفتوں لگ جائیں گے،غریب کی پلیٹ مہنگی نہیں ہونے دوں گا

Mon, 15 Aug 2016 19:54:38    S.O. News Service

تشدد سے کسی کا بھلا نہیں ہوگا، نوجوان مرکزی دھارے سے منسلک ہوکروالدین کے خوابوں کوپوراکریں،لال قلعہ کی فصیل سے وزیراعظم کا94منٹ کا طویل خطاب،حکومت کی حصولیابیوں پرتوجہ مرکوز 

نئی دہلی15اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) نریندر مودی نے پیر کو لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کیا۔اس دوران انہوں نے ورک کلچر اور اپنی حکومت کی طرف سے کئے گئے25سے زیادہ کام اور منصوبے بتا دے۔انہوں نے مہنگائی پر کہاکہ غریب پلیٹ مہنگی نہیں ہونے دوں گا۔مودی نے تقریرکے آغازمیں ہی کہاکہ دوسال میں ان گنت کام ہوئے ہیں۔ان پر بات کروں گاتوہفتوں لگ جائیں گے۔لیکن آج میں اپنی حکومت کے کام پر نہیں، اس حکومت کے ورک کلچرکے تئیں اپنی طرف متوجہ کرناچاہتاہوں۔تاہم اس کے بعد مودی نے ڈھائی سال میں مرکزی حکومت کی طرف سے کئے ہوئے25سے زیادہ کام اور منصوبے شمارکرائے۔جموں وکشمیر، شمال مشرقی، اور نکسل متاثرہ علاقوں میں تشدد کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں کو لوٹ آئیں اور مرکزی دھارے میں شامل ہوں کیونکہ تشدد کے راستے سے کبھی کسی کو فائدہ نہیں ہوا۔پی ایم مودی نے کہا کہ تشدد سے کسی کا بھلا نہیں ہونے والا ہے اور معصوم لوگوں کے قتل کا’’کھیل‘‘کھیلاجارہا ہے۔انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر آج لال قلعہ کی فصیل سے کی گئی تقریرمیں کہاکہ آج ماؤنوازوں کے قبضے والے جنگلوں میں معصوم لوگوں کے قتل کا کھیل کھیلا جا رہا ہے،سرحد پر دہشت گردی کے نام پر کھیل کھیلاجارہا ہے، پہاڑوں میں دہشت گردی کے نام پر کھیل کھیلا جا رہا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ان سالوں میں یہ ہوا ہے کہ وطن خون سے سرخ ہوگیا لیکن دہشت گردی کی راہ پکڑنے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوا۔پی ایم مودی نے کہاکہ میں ان نوجوانوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ یہ ملک تشدد کبھی برداشت نہیں کرے گا۔یہ ملک دہشت گردی کبھی برداشت نہیں کرے گا۔یہ ملک کبھی دہشت گردی اور ماؤنوازوں کے سامنے سرنہیں جھکائے گا۔انہوں نے کہاکہ میں ان نوجوانوں سے کہنا چاہ رہا ہوں کہ اب بھی وقت ہے، واپس آ جاؤ اور اپنے ماں باپ کے خوابوں کو دیکھو۔اپنے ماں باپ کی امیدوں کو دیکھو۔امن کی زندگی جیو کیونکہ تشدد کے راستے سے کبھی کوئی فائدہ نہیں ہوا.۔وزیر اعظم نے یہ بھی واضح کیا کہ ملک میں تشدد اور ظلم کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ اگر بھارتی جمہوریت کو مضبوط ہونا ہے، اگر بھارت کے خوابوں کو پورا ہونا ہے، تو تشدد کبھی ہمارا راستہ نہیں ہوگا۔ایساپہلی بار ہوا جب کسی وزیر اعظم نے یومِ آزادی کی تقریر میں پی او کا ذکر کیا۔مودی نے لال قلعہ سے دی اب تک کی اپنی تین تقریر میں پہلی بار پاک پر نشانہ لگایا۔انہوں نے کہاکہ میں نے دنیا کے سامنے دوتصاویررکھناچاہتاہوں۔دنیا کو کہتا ہوں کہ ذرا ترازو سے تول کردیکھئے۔پشاورمیں دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو اسکول میں موت کے گھاٹ اتار دیا ھا۔اس واقعہ پر ہندوستان کی پارلیمنٹ کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ہر بچہ پشاور کے بچوں کی موت کا صدمہ محسوس کر رہاتھا۔وہاں جب معصوم لوگ مارے جاتے ہیں، تو جشن منائے جاتے ہیں۔یہ کیسی انسانیت ہے؟۔مودی نے اس بار لال قلعہ سے 94منٹ تک تقریر کی۔یہ لال قلعہ سے یومِ آزادی کی سب سے لمبی تقریر رہی۔پچھلی بارانہوں نے 86منٹ 10سیکنڈ کی تقریر کرکے پنڈت جواہرلال نہروکے 1947میں دی گئی72منٹ کی تقریرکاریکارڈتوڑا تھا۔سوزیر اعظم نے کہاکہ گنا کسانوں کے بقایا یوپی میں ہمیشہ شہ سرخیوں میں رہتے تھے۔ہزاروں کروڑکے بقایارہتے تھے ۔ہم نے 99.5239 بقایا اداکر دیا۔باقی بھی آنے والے وقت میں چکا دیا جائے گا۔مودی نے کہاکہ ملک گرو گوبند سنگھ جی کے 350ویں یومِ پیدائش منانے کی تیاری کر رہا ہے۔ملک کیلئے قربانیوں کی کہانی، سکھ گرو کی روایت ملک کیسے بھول سکتاہے.۔گورو گوبند جی کہتے تھے۔جس ہاتھ نے کبھی خدمت نہیں کی ہو، جس کام کو کرتے کرتے ہاتھ میں گانٹھ نہ بن گئے ہوں، اس کام کو میں مقدس کیسے کہہ سکتا ہوں؟ ۔مودی نے کہاکہ میں کسانوں کو یاد کرتا ہوں۔ان سے بڑھ کر مقدس ہاتھ،کوئی دوسرا کیسے ہو سکتا ہے؟۔


Share: